ریحام خان کی گاڑی پرفائرنگ جھوٹ اور ڈرامہ قرار دیدیا گیا
فوٹو:فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک)ریحام خان کی گاڑی پرفائرنگ جھوٹ اور ڈرامہ قرار دیدیا گیا،لوگوں کی بڑی تعداد نے ریحام کے ٹویٹ کو ایک چال قراردیدیا، سوشل میڈیا پرلوگوں کی بڑی تعداد حملے کی خبر کو ڈرامہ قرار دے رہی ہے، ایک صارف نے پوچھا کہ عمران خان کی طلاق یافتہ ہونے کے سوا تمہارہ تعارف کیاہے؟
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم وہ اس میں موجود نہیں تھیں،ایک تھانے میں درخواست بھی دی گئی ۔
ابھی تک میڈیا پراس گاڑی پر گولیاں لگنے کی کوئی تصویر نہیں دکھائی گئی نہ ہی واقعہ کا کوئی عینی گواہ ہے ، بقول ریحام خان کے وہ اس گاڑی میں خود موجود بھی نہیں تھیں ،بتایا گیاہے کہ یہ واقعہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا۔
کل کو یہ بھی کہے گئی آئی ایس آئی والوں نے حملہ کروایا ۔ بی بی یہ چورن بہت پرانی ھو چکی ہیں کوئی اور بہانہ تلاش کرو الزامات لگانے کے لیے۔ اپ اتنی بھی کوئی بڑی ہستی نہیں ہیں جتنا باتیں کر رہی ہیں۔ اپ صرف عمران خان کی طلاق یافتہ بیوی ھو بس۔ اس سے بڑھ کے اپ کا کوئی انٹروڈکشن نہیں۔ ش
— Dostan Baigal (@Dostan19931) January 2, 2022
ریحام خان کے ٹویٹ کے بعدفالواپ میں پرسنل سیکرٹری کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور سیکیورٹی کے حصول کے لئے درخواست تھانہ شمس کالونی میں جمع کرا دی ہے۔
دنیا بھر کے میڈیا میں یہ خبر چل رہی ہے کہ ریحام خان کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے تاہم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اسے جھوٹ اور ڈرامہ کہہ رہی ہے، ایک صارف نے یہ بھی لکھا ہے کہ ریحام خان کو جس کام کیلئے پاکستان بلایا گیاہے وہ شروع ہو گیاہے۔
نجم بن اسد نے لکھا کہ ڈرامہ کوئین جس کام سے بلائی گئی ہو وہ کرنا شروع کردیا تم نے۔ ؟ طارق رحیم نے ٹویٹرپر لکھا کہ اس کی اوقات ہی کیاہے، زبردستی کی لیڈر بنی ہوئی ہیں۔
کسی نے حملہ کرنا ھوتا تو بی بی تمہاری کار روکنے کے بعد تم کو زندہ نہیں چھوڑتا تم ایک گولی کی مار نہیں ھو۔
یہ سب جھوٹ اور ڈرامہ ھے صرف یہ ثابت کرنے کے لیئے کے تم کوئی بہت اہم شخصیت ھو جب کے تم پاکستان میں ابirrelevent ھو چکی ھو، جھوٹی عورت— ڈاکٹر سیدہ فاطمہ الزہرا Official Account of (@AlzehraDr) January 2, 2022
ایک خاتون ڈاکٹر زہرہ فاطمہ نے لکھا کہ کسی نے حملہ کرنا ھوتا تو بی بی تمہاری کار روکنے کے بعد تم کو زندہ نہیں چھوڑتا ،تم ایک گولی کی مار نہیں ھو۔یہ سب جھوٹ اور ڈرامہ ھے صرف یہ ثابت کرنے کے لیئے کے تم کوئی بہت اہم شخصیت ھو ۔
ایک شخص’ سید’ نے لکھا ہے کہ ابصار عالم، اسد طور جسٹس فائز عیسی کی بیوی وغیرہ کی طرح آپ پر بھی پاکستانی اداروں نے ہی حملہ کیا ہوگا نہ ؟اور لگتا ہے کہ آپکے پاس بھی کوئی طوطا ہی ہوگا جس نے بچا لیا۔
ابصار عالم، اسد طور جسٹس فائز عیسی کی بیوی وغیرہ کی طرح آپ پر بھی پاکستانی اداروں نے ہی حملہ کیا ہوگا نہ ؟
اور لگتا ہے کہ آپکے پاس بھی کوئی طوطا ہی ہوگا جس بچا لیا۔۔۔
لیکن یہ ہتھکنڈے ناکام ہوگئے ہیں بی بی کچھ نیا کوشش کریں !!
— Sayed (@IUSP1) January 2, 2022
واضح رہے اس سے قبل برطانیہ میں قیام کے دوران ریحام خان زلفی بخاری کے خلاف بھی پراپیگنڈا کا ایک کیس عدالت میں ہار گئی تھیں جس میں انھیں ہرجانہ بھی ادا کرنے کاحکم ملا اور معافی بھی مانگنی پڑی تھی ۔
Comments are closed.