ریاض، علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت خصوصی تقریب
ریاض (رپورٹ : شاہ جہاں شیرازی) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کے حوالے سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں مقیم بچوں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں بچوں کے علاوہ ان کے والدین نے بھی پور شرکت کی.
پروگرام کو پاکستان رائٹرز کلب ریاض کی ڈپٹی کنوینر اور ممتاز ماہر تعلیم محترمہ شمائلہ فیاض ملک اور محترمہ حرا ثاقب نے ترتیب دیا تھا تقریب کا آغاز عبداللہ ملک نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ محمد حمزہ صدیقی نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔
شمائلہ فیاض ملک نے اقبال کی شاہین پر ایک نایاب اور سبق اموز دستاویز پیش کی جس سے حاضرین نے خوب سراہا عائشہ منصور اور انیسہ منصور نے اقبال کی نظم پہاڑ اور گلہری پر ایک خوب صورت ٹیبلو پیش کی جسے بہت پسندکیا گیا.
محمد عفان بخاری نے علامہ اقبال کی زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا آمنہ فہیم نے اقبال کی دعائیہ نظم لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری نہایت ہی پر سوز انداز میں ترنم میں سنائی .
محمد فرحان بخاری نے ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن گاکر داد حاصل کی محمد حمزہ نے انگریزی میں اقبال این یوتھ پر اپنا موقف پیش کیا محمد حیدرثاقب نے اقبال کی نظم ہمدردی پڑھ کر سنائی اسی طرح محمد حمزہ صدیقی نے بھی اقبال کی نظم پیش کی.
اخر میں عبداللہ اور فاطمہ نے مل کر نظم پڑھی اور خوب داد سمیٹی حرا ثاقب نے قرآن فہمی کی موضوع پر سیر حاصل بحث کی جبکہ بچوں اور ان کی ماؤں پر مشتمل دو ٹیمیں بناکر اقبال کی نظم سنانے کا مقابلہ کرایا گیا اور مقابلہ جیتنے والے گروپ کی خوب پذیرائی کی گئی.
آخر میں بچوں میں تخائف تقسیم کئے گئے جبکہ پروگرام کے انعقاد پر شمائلہ ملک اور حراثاقب کی کاوشوں کو سراہا گیا اور مستقبل میں ایسے پروگرام جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔