نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

51 / 100

 فوٹو : فائل 

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، 159 رنز کا ہدف 11 بالز پہلے حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف مچل 72 اور فلپ 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے رہے، کیویز کی 21 رنز پہ گرنے والی تینوں وکٹیں شاہین شاہ نے حاصلِ کیں. 

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی، پاکستانی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب ایک مرتبہ پھر ناکام رہے، وہ محض ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے، بابراعظم 19 رنز بناکر ایڈم ملنے کا شکار بنے جبکہ فخر زمان 9، افتخار احمد 10 اور صاحبزادہ فرحان ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز نے میچ کے اختتامی لمحات میں 9 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن اور میٹ ہنری نے 2، 2 جبکہ ایڈم ملنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر کلین سوئپ پر نظریں مرکوز ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ کیویز کیخلاف کم بیک کرنا چاہتے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Comments are closed.