پاکستان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 45 رنز سے ہار گیا

51 / 100

فوٹو : ایکس پی سی بی

ڈنیڈن: پاکستان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 45 رنز سے ہار گیا، ٹیم کا کپتان اور اوپنرز بدلنے کا فیصلہ پاکستان کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، شاہین شاہ کی کپتانی میں شکستوں کی ہٹرک مکمل ہو گئی.

پاکستان کے 225 رنز ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکا، بابراعظم 58، نواز 28، رضوان 22، رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب اور اعظم خان کی شمولیت کا تجربہ بھی ناکام رہا.

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ڈنیڈن میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر ٹم سائفرٹ 31، گلین فلپس 19، ڈیرل مچل 8، ڈیون کانوے 7 اور مچل سینٹنر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں میں آج تین تین تبدیلیاں کی گئیں، پاکستان نے اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کی جگہ پر محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے.

Comments are closed.