پاکستان ٹیم میں تیسرے ٹی 20 میچ کےلئے3 تبدیلیاں،عباس آفریدی آوٹ

51 / 100

فوٹو: ای ایس پی این فائل

لاہور: پاکستان ٹیم میں تیسرے ٹی 20 میچ کےلئے3 تبدیلیاں،عباس آفریدی آوٹ ہو گئے ہیں وہ انفٹ ہونے کے باعث تیسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے انھوں نے 2 میچز میں3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا اور، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کو آرام دیا گیاہے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل 17 جنوری کو نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم میں وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو شامل کرلیا گیا ہے۔

قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں محمد رضوان، صائم ایوب ، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور زمان خان پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹ میں عباس آفریدی کو آرام دیا گیا ہے وہ پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے اس میچ سے باہر ہوئے ہیں۔ تاہم اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

 اگلے 2 میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا، اب تک سیریز کے دونوں میچز میزبان نیوزی لینڈ نے وضح فرق سے جیتے ہیں اور کیویز کو سیریز میں 2 صفر سےبرتری حاصل ہے۔

Comments are closed.