ہزارہ موٹر وے پر4 گاڑیوں میں تصادم،4 افراد جاں بحق،8 زخمی

53 / 100

فوٹو: فائل

ہری پور: ہزارہ موٹر وے پر4 گاڑیوں میں تصادم،4 افراد جاں بحق،8 زخمی ہوگئے،یہ حادثہ  موٹروے پر شا ہ مقصود انٹر چینج پردھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پک اپ وین، بس، کار اور تعمیراتی مشینری کی گاڑی آپس میں ٹکرائیں جس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جب کہ ڈیڑھ گھنٹہ تک ٹریفک جام رہی۔

ٹریفک حادثہ کے حوالے سےموٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہری پور کے قریب حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹر وے پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی، کرین اور دیگر مشینری منگوا کر آپریشن مکمل کرلیا گیا،حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد شدید زخمی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، بس مانسہرہ سے لاہور جا رہی تھی۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مانسہرہ اور نواحی علاقوں سے ہے جب کہ زخمیوں کو ہری پوراور ایبٹ آباد منتقل کیا گیا،ڈیڑھ گھنٹہ کی امدادی سرگرمیوں کے بعد ہزارہ موٹروے پر ٹریفک بحال ہو گئی۔

Comments are closed.