سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورامریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی ملاقات

54 / 100
فوٹو: ایس پی اے
 العلا : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورامریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے یہ ملاقات 7 جنوری کو العلا کے سرمائی کیمپ میں کی گئی۔
 سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹرز اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مارک وارنر کا خیرمقدم کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
 اعلامیہ کے مطابق مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم ملاقا ت کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
امریکی وفد میں سینیٹر اینگس کنگ، ٹیکساس کے سینیٹر جان کانین، نیویارک کے سینیٹر کرسٹن گلیبرانڈ، جارجیا کے سینیٹر جون اوسوف اور ایروزونا کے سنیٹر مارک کیلی شامل تھے۔
ملاقات میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز اور دیگر شاہی شخصیات اور سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل ریٹنی بھی موجود تھے۔

Comments are closed.