سپورٹس اینکرز کے دباو پر ٹیم میں شامل ہونے والے سرفراز دوسرے ٹیسٹ سے آوٹ

52 / 100

فوٹو: فائل

میلبرن: سپورٹس اینکرز کے دباو پر ٹیم میں شامل ہونے والے سرفراز دوسرے ٹیسٹ سے آوٹ، آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں خراب وکٹ کیپینگ اور بری بیٹنگ فارم کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھلایا جائے گا.

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے وکٹ کیپر محمد رضوان کو حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کے علاوہ فہیم اشرف بھی شامل نہیں ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ کیلئے انجرڈ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ، فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

حتمی 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل کے علاوہ شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا کل میچ سے قبل اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے.

Comments are closed.