عام انتخابات، انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ،کاغذات نامزدگی کا اجرا ء شروع

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ،کاغذات نامزدگی اجرا کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی شیڈول پر عملدرآمد شروع ہوگیا ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سے آج ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کا اجرا بھی آج سے شروع ہوگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 تا 22 دسمبر ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہوگی اور اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیامیدواران کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سے سو روپے فیس ادا کر حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.