تمام ممالک ہجرت کرکے آنے والے محنتی افراد کو خوش آمدیدکہیں، ایلون مسک

50 / 100

روم: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل ایلون مسک نے اٹلی سمیت دنیا بھر کے ممالک کو مفید مشورہ دیاہے۔

روم میں برادرز آف اٹلی پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا تمام ممالک ہجرت کرکے آنے والے محنتی افراد کو خوش آمدیدکہیں، ایلون مسک کا کہنا تھا وہ قانونی طور پر ہجرت کر کے آنے والوں کے حق میں ہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ قانونی طور پر ہجرت کر کے آئے افراد کو تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ ایماندار اور محنتی افراد کو خوش آمدید کہیں چاہے وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں۔

ایلون مسک نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی برادرز آف اٹلی پارٹی کی جانب سے منعقدہ کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹلی کی کم شرح پیدائش سرمایہ کاروں کو روک سکتی ہے۔

ایلون مسک نے اٹلی میں کم شرح پیدائش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ نقل مکانی کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی اصل آبادی نہیں۔ مقامی آبادی آپ کی نسل چلاتی ہے۔

ایلون مسک نے اٹلی کی ماؤں کو خبردار کیا کہ اگر انھوں نے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا نہیں کیے تو ان کی اپنی نسل مٹ جائے گی اور اصل اطالوی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے۔

ایلون مسک نے خبردار کیا کہ اصل آبادی وہ ہوتی ہو جو مقامی ہو۔ نقل مکانی کرکے اٹلی میں آباد ہونے والے وارث نہیں۔ اطالیوں کو اپنی نسل بچانے کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنا ہوں گے۔

Elon Musk
CEO of Tesla Motors

Comments are closed.