تحریک انصاف کا انکار،آصف زرداری نے بھی اتحاد کی کوششوں سے روک دیا

52 / 100

فوٹو: فائل 

اسلام آباد: تحریک انصاف کا انکار،آصف زرداری نے بھی اتحاد کی کوششوں سے روک دیا،صدر آصف علی زرداری کی گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

اس حوالے سے زیڈ ایچ ٹوڈے نے ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ سابق صدر نےپیپلز پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔

آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت ہوئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں فیصلے کئے جائیں گے

ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بعض شہروں میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےلئے سیاسی اتحاد کی خواہش موجود تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی سطح پر پیپلز پارٹی سے اتحاد کی حوصلہ شکنی کی ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا موقف ہے کہ ہم تو اسی برائی کے خلاف لڑ رہے ہیں جو لوگ ملک کو اس نہج تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں ان کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا جاسکتا۔

تحریک انصاف کی طرف سے ریڈ سگنل ملنے کے بعد اب پیپلز پارٹی کی طرف سے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیاہے۔

Comments are closed.