توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

45 / 100

فوٹو فائل
راولپنڈی: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئیں۔

بشریٰ بی بی نیب طلبی پر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئی تھیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ گھنٹوں تاخیر سے نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچی تھیں۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں، نیب ٹیم نے بشریٰ بی بی کو آج صبح 10 بجے طلب کیا تھا۔

نیب نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیئے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ آپ نے 2019 میں ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیا، پھر 2020 میں نیکلس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں وصول کیں، اسی طرح 2021 میں بھی نیکلیس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔

Comments are closed.