انتخابی شیڈول کا اجراء روکنے سے متعلق دائر درخواست کا ریکارڈ عدالت میں جمع

45 / 100

فوٹو فائل 

اسلام آباد:انتخابی شیڈول کا اجراء روکنے کی الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں انتخابی فہرستوں کی درستگی تک انتخابی شیڈول جاری کرنے سے روکنے سے متعلق شہری کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کر لیا ہے، الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی الیکشن کمیشن میں دائر کردہ درخواست کا جائزہ لے کر آرڈر کریں گے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بڑی تعداد میں غیر قانونی مقیم مہاجرین کو شناختی کارڈز جاری کیے گئے ہیں، فراڈ سے بنے شناختی کارڈز اب انتخابی فہرستوں میں بھی شامل ہیں۔

درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ جعلی شناختی کارڈز منسوخ اور نام انتخابی فہرستوں سے حذف کرنے کا حکم دیا جائے اور پٹیشن کے زیر التواء ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے۔

Comments are closed.