انتخابات سے قبل سیاستدانوں پر دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ہے، سرفرازبگٹی

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد:نگراں وزیر داخلہ سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے انتخابات سے قبل سیاستدانوں پر دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ہے، سرفرازبگٹی یہ بات میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے لئے جاری کئے گئے تھریٹ الرٹ کا ذکر کیا۔

نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت انتخابات کے پرامن انعقاد یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے لیکن انتخابی جلسوں اور اجتماعت کے دوران دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں اور اب بھی خدشات تو موجود ہیں۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔

انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ حکومت عوام کو آزادانہ طور پر حق رائے دہی کا موقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Comments are closed.