میاں صاحب ایک بار پھر سلیکٹ ہونےکو تیار، دوتہائی اکثریت مانگ رہا ہے، بلاول

50 / 100

فوٹو: فائل 

تیمرگرہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے میاں صاحب ایک بار پھر سلیکٹ ہونےکو تیار، دوتہائی اکثریت مانگ رہا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا ہے سلیکٹ ہونے والوں کو عوام مانیے گی نہ میں، جو تین باروزیراعظم بن کر فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے گا؟

بلاول بھٹو زرداری نے تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ملک کے معاشی حالات ایسے نہیں کہ ہم انتقام کی سیاست یا کھلاڑی کو برداشت کریں، 8 فروری کو عوام ایک بار پھر پیلز پارٹی کو منتخب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا بانی پی ٹی آئی کو جو موقع ملا تھا وہ انہوں نے انتقامی سیاست میں ضائع کر دیا، زمان پارک کے دور میں انتقامی سیاست پر زور دیا گیا، انھوں نے وعدہ نیا پاکستان کا کیا مگر جب حکومت میں آئے تو وہی کام کیا جو پہلے ہوتا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا بانی پی ٹی آئی سے صرف یہ اختلاف تھا کہ وہ سلیکٹ ہو کر آئے تھے، بانی پی ٹی آئی غلط تھے اور امپائر کی انگلی سے اپنی سیاست کرتے رہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا میاں صاحب نے ان سے لڑائی کی جو انہیں اقتدار میں لائے اور دو تہائی اکثریت دلوائی، دوسری بار میاں صاحب کو لڑائی کی وجہ سے باہر جانا پڑا اور 10 سال آرام کرنا پڑا، 2013 میں میاں صاحب پھر انہی سے لڑے جنہوں نے انہیں دو تہائی اکثریت دلوائی تھی۔

ان کا کہنا تھا مجھے کیوں نکالا کہتے کہتے وہ لندن کے ایون فیلڈ پہنچے اور وہاں سے انقلاب لانے لگے، میاں صاحب کا ایک بار پھر انہی سے مطالبہ ہے کہ دو تہائی اکثریت دلوائی جائے، جووزیراعظم بن کر3بار فیل ہوا،چوتھی بار کیا تیر مارے گا،؟ بلاول نے کہاہمیں پتہ ہے میاں صاحب چوتھی بار آکر کیا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ میاں صاحب پھرانہی سے پنگا لیں گے جو انھیں دو تہائی اکثریت دلوائیں گے، میاں صاحب ووٹ کی عزت کی سیاست کریں ووٹ کی بےعزتی چھوڑیں، میاں صاحب تین بار سلیکٹ ہوئے چوتھی بار تو الیکٹ ہوکر آجائیں۔

ان کا کہنا تھا ایک بار منتخب ہو کر آجائیں میں بھی مانوں گا عوام بھی مانیں گے، میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آنا چاہتے ہیں تو سو بسم اللہ، چوتھی بار بھی سلیکٹ ہو کر آئے تو نہ عوام مانیں گے نہ میں مانوں گا۔

Comments are closed.