پاکستان کو آگے لیجانے والے لیڈر کو پیچھے کھینچنے والی طاقتیں موجود ہیں،آصف زرداری

50 / 100

فوٹو: فائل

کوئٹہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے والے لیڈر کو پیچھے کھینچنے والی طاقتیں موجود ہیں،آصف زرداری پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور تمام پارٹی قائدین کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان میں ہر خوبی ہے، بلوچستان پاکستان کا دل ہے، افسوس ہے اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کو نظر نہیں آتا کہ دل بلوچستان ہے۔

آصف زرداری نے کہا ہم نے بلوچستان والوں کو اپنی دھرتی کا مالک بنانا ہے، پاکستان ایک ایکسپورٹ ملک تب بنتا ہے جب بلوچستان کے پاس پانی آتا ہے، ہم بلوچستان کو پانی دیں گے، ہمارے پاس فارمولے ہیں۔

سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس ملکی مسائل کے حل کیلئے فارمولے ہیں، میرے بیٹے نے پہلا نوجوان وزیر خارجہ بنکر پرچم اونچا کیا، آج لوگ بلاول بھٹو کو اس کی اپنی شناخت سے جانتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا ہم نے ہر موسم میں بلاول بھٹو کی سپورٹ، تربیت کرنی ہے، ہم نے بلاول کو نوجوانوں کا اور آنے والا کل کا لیڈر بنانا ہے۔

کہا کہ میرے پاکستان کا ہر بندہ باشعور اور محنت کش ہے، ہمیں اپنی عوام سے امیدیں ہیں، عوام پر ناز ہے، میں نے پاکستان کیلئے خواب دیکھے ہیں، میرے اور آپ کے بچوں نے یہاں رہنا ہے، یہاں بڑے ہونا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے کسانوں اورمزدوروں کی خدمت کی ہے، پاکستانی قوم کا کوئی بھی فرد کمزور نہیں ہے، مجھے پاکستان کی عوام اور پیپلزپارٹی کے جیالوں پر ناز ہے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا میں نے پاکستان اور آنے والے مستقبل کے لئے خواب دیکھے ہیں،سابق صدر نے کہا کہ ہم نے اپنی مڈل کلاس کو امیر بنانے اور بچوں کے بہتر مستقبل کا خواب دیکھا ہے۔

Comments are closed.