سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

53 / 100

فوٹو: فائل

ہری پور: سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،ان کی نمازجنازہ آج آبائی ضلع ہری پور ریحانہ میں ادا کی جائے گی، وہ حالیہ کچھ عرصہ سے علیل تھے.

گوہرایوب سابق صدرایوب خان کےصاحبزادے تھے، گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ء کو ہری پور کے گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے۔رائل ملٹری اکیڈمی سے گریجویٹ تھے۔
گوہرایوب نے 1959 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

انھوں نے 1962 میں کیپٹن کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ بعد میں سیاست میں آگئے۔
گوہر ایوب کواردو کے علاوہ ہندکو، پشتو اور انگریزی پر عبور حاصل تھا۔

گوہر ایوب رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد 4 نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ۔17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

مسلم لیگ ن کی ہی حکومت میں1997ء سے 1998ء تک بطور وزیر خارجہ فرائض انجام دیئے۔

گوہر ایوب سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبز ادے اورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد تھے،سوگواران میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے جب کہ ان کی اہلیہ زیب گوہر پہلے ہی وفات پا چکی ہیں۔

Comments are closed.