ن لیگ کے حقیقی ورکرز کی چھٹی،الیکٹیبلز کے لئے دروازے کھول دیے گیے

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: ن لیگ کے حقیقی ورکرز کی چھٹی،الیکٹیبلز کے لئے دروازے کھول دیے گیے،پاکستان مسلم لیگ ن نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں پارٹی ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیاہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں کروائے جانے والے سروے کے نتائج کی بنیاد پر الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کروایا گیا، جس میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا، سروے کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیا گیا۔

بتایا گیاہے کہ چند دن پہلے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اجمل چانڈیا کی شمولیت الیکٹیبلز کے لئے دروازے کھولے جانے کے سلسلے کی پہلی کڑی تھی۔ ہفتے کے روز سردار منصب ڈوگر۔ نظام الدین سیالوی اور آصف بھا سمیت دیگر رہنماوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا گیا۔

 آنے والے دنوں میں مزید الیکٹبلز کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے گا،سروے کے ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت کے حصول کو اولین ہدف قرار دے دیا، جس کے لیے نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ملک کی دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت سیاسی اتحاد بنانے کی ہدایت دی۔

قائد نواز شریف نے پنجاب کے ہر حلقے سے مضبوط ساکھ کے حامل سیاستدانوں کو شامل کرنے کا ٹاسک رانا ثناء اللہ کو سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر اس شخصیت کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے جو سیٹ جیتنے یا زیادہ ووٹ لینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

دعوی ٰ کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ پنجاب سے حاصل کردہ ووٹوں کی بنیاد پر سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے،پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے کم از کم 120 نشستیں جیتنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے اسی مسلم لیگ ن کی حکومت میں گزشتہ 16 ماہ کی حکومت نے عوام کا کچومر نکال دیا اورعام آدمی دو وقت کی روٹی بھی پوری نہیں کر پارہا لیکن اس کے باوجود نوازشریف کو نجات دہندہ کے طور پرپیش کیا جارہاہے انتخابات اگر شفاف ہوےتو صورتحال واضح ہو جاے گی۔

Comments are closed.