:راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پر 17 سال کی تاخیر کے بعد تعمیر کا دوبارہ آغاز

58 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی:راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پر 17 سال کی تاخیر کے بعد تعمیر کا دوبارہ آغاز ہوگیا، منصوبہ ایک سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا، 38 کلومیٹر سے زائد شاہراہ پر پانچ انٹرچینج بنیں گے۔

رنگ روڈ تعمیر کا آغاز ہونے پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے گورک پور کے مقام پر دورہ کیا، راولپنڈی رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں ، کل پانچ انٹر چینجز ہوں گے، رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ انتہائی اہمیت کا عوامی فلاح کا حامل منصوبہ ہے، آج ان عناصر کو مایوسی ہو گی جو کہہ رہے تھے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ختم کر دیا گیا، راولپنڈی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور ان منصوبوں کی برق رفتار پیشرفت میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے ٹریفک کی شدت میں کمی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے روزگار کے لیے روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے سہولت پیدا ہو گی۔

Comments are closed.