سپریم کورٹ کے حکم پر نوازشریف اور زرداری سمیت سینکڑوں اہم شخصیات کے کرپشن کیسزبحال

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر نوازشریف اور زرداری سمیت سینکڑوں اہم شخصیات کے کرپشن کیسزبحال،450 شخصیات کٹہرے میں آگئے،چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے 450 سے زائد پارلیمنٹرینز،حاضر سروس اورریٹائرافسران اور پرائیویٹ کاروباری حضرات نیب کےریڈار پر آگئے۔

سپریم کورٹ کا حکم، نیب نے ملک بھر تمام کرپشن کیسز کھول دیےچیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس میں بڑے فیصلے 450 سے زائد پارلیمنٹرینز ، حاضرسروس اورریٹائرافسران اور پرائیویٹ کاروباری حضرات نیب کےریڈار پر آگئے۔

نیب ذرائع کے مطابق1809ریفرنسز، انوسٹیگیشنز، انکوائریاں اور شکایات دوبارہ کھل گئے 700 ارب روپے کے مبینہ کرپشن کیس کھول دیے گئے نیب ترامیم کلعدم ہونے کے بعدسابق7وزرائےاعظم،14وزرائے اعلیٰ کے کیسز بحال ہوگئے ہیں۔

ان میں 78 وزراء ،176 پارلیمنٹرینز اور 114 افسران کے کیسز بھی دوبارہ کھل گئے460 ریفرنسز،270 تحقیقات، 456 انکوائریاں اور 623 شکایات کی تحقیقات دوبارہ شروع ہوں گی۔

نیب قانون میں تبدیلی کے بعد 486 ریفرنسز رک گئے تھے 670 شکایات چھان بین کے مرحلے میں ہیں نیب رپورٹ کے مطابق 880 انکوائریاں تاحال نیب میں چل رہی ہیں نیب کی تاریخ میں 3809 ریفرنسز فائل ہوئے۔

نیب کو اب تک ساڑھے 5 لاکھ شکایات موصول ہوئیں قومی احتساب بیورو میں 4 ہزار 800 کیسز کی تحقیقات ہوئی نیب اب تک سرکار سے 1999 سے لیکر 2023 تک ساڑھے 57 ارب روپے کے فنڈ لے چکا ہے۔

شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، چوہدری شجاعت حسین، حامد ناصرچھٹہ کے کیسز بھی دوبارہ بحال کردئیے گئے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شوکت عزیزکے کیسز بھی دوبارہ بحال ہو گئےسابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مریم نوازشریف، سلمان شہباز، نصرت شہباز کے کیس بھی دوبارہ بحال جبکےپرویزالہی، عثمان بزدار،حمزہ شہباز،شہبازشریف، اسلم رئیسانی کے کیسز بھی دوبارہ کھل گئے.

عبدالقدوس بزنجو، پرویزخٹک، محمودخان، قائم علی شاہ، مراد علی شاہ کے کیسز بھی دوبارہ کھل گئ منظوروٹو، حیدراعظم ہوتی، مالک بلوچ اورثنااللہ زہری عاطف خان، خواجہ سعد رفیق،سبطین خان ،شہرام ترکائی، خسروبختیار، ہاشم جواں بخت، نصراللہ دریشک، حناربانی کھر جبکےجعلی اکاؤنٹس، پارک لین، چوہدری شوگرمل، ہیلی کاپٹر، اومنی گروپ، شوگرملزکیس، چینی سیکنڈل کیس اور کئی بڑے میگا کرپشن کیسز دوبارہ کھل گئے۔

پی پی پی کے 89 سابق ممبران،ن لیگ کے 62، تحریک انصاف کے 47 افراد کے کیسز بحال ہو گئے اور ایم کیو ایم کے 8، ق لیگ اور جے یو آئی ف کے 12 سابق ارکان پارلیمنٹ کیخلاف کیس کھل گئے۔

Comments are closed.