چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے حکام کو دی اور کہا چیئرمین پی ٹی آئی سے سینئر وکلا بابر اعوان اور لطیف کھوسہ کو ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر دلائل کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعامسترد۔ 24 اگست کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں وکلا کی ملاقات کرانے کی استدعا بھی منظور کر لی۔ عدالت نے کہا جیل اتھارٹیز بابر اعوان اور سردار لطیف کھوسہ کو اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیں۔

بابر اعوان کو آج ایک بجے سے تین بجے تک جبکہ سردار لطیف کھوسہ کو دو بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملوایا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی درخواست پر دلائل کے لیے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی جس کی اپیل کنندہ کے وکلا نے سختی سے مخالفت کی۔ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل کو وقت دیا جاتا ہے، مزید سماعت 24 اگست کو ہو گی۔
۔۔۔

Comments are closed.