ٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ شنکیاری میں پنجاب سے بھرتیاں ہونے کا انکشاف

50 / 100

فوٹو:فائل

مانسہرہ: ٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ شنکیاری میں پنجاب سے بھرتیاں ہونے کا انکشاف، میڈیا کی نشاندہی پر ممتاز پارلیمینٹیرین اورسابق صوبائی وزیر داخلہ شہزادہ محمد گشتاسپ خان نے سرکاری نوکریوں میں ضلع مانسہرہ کے نوجوانوں کی حق تلفیوں پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے.

پریس کلب شنکیاری کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےانھوں نے کہا ہے کہ نیشنل ٹی ریسرج انسٹیٹیوٹ شنکیاری میں مقامی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو طے شدہ قواعد وضوابط اورمجوزہ اصولوں کو یکسر نظرانداز کرکے سیاسی بنیادوں پر پنجاب اور دوسرے اضلاع سے کی گئی بھرتیوں کے خلاف ہرفورم پر آواز اٹھائی جائیگی.

مقامی نوجوانوں کے حقوق کابھرپور تحفظ کیا جائیگا یہ ہرگز قابل برداشت نہیں کہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں پڑھے لکھے تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے نوکریاں تلاش کرتے پھریں.

جب کھبی یہاں کوئی پوسٹیں دستیاب ہوں تو انہیں یکسر نظرانداز کرکے دوسرے صوبوں یااضلاع سے سیاسی بنیادوں پربھرتیاں کردی جائیں یہ سراسر ناانصافی اور یہاں کے بچوں کے حقوق پرڈاکہ ہے جسے کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہا مجھے میڈیا کےزریعے اس ناانصافی کاپتہ چلا سب سے پہلے تومیں صحافی دوستوں اور میڈیا کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے اس زیادتی اور ہونے والی ناانصافی کی نشان دہی کی اور یہاں کے نوجوانوں کے حقوق کےلئیے آواز اٹھائی میں اس جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ ہوں۔

انہوں نے کہا جب تک میں اقتدار اور اختیار میں رہا الحمد للہ اپنے ضلع اور عوام کےحقوق کابھرپور تحفظ کیا میں نے بطور صوبائی وزیر پلانگ اینڈ ڈیویلپمنٹ متعلقہ ادارے کوباقاعدہ آفیشل لیٹر بھی لکھا تھا کہ NTRi میں تخلیق پوسٹوں پر اولین ترجیع مقامی افراد کی ہوگی.

یہ لیٹر اب بھی ریکارڈ پر موجود ہے الحمد للہ ہم اپنے دور میں اپنے علاقے اور عوام کے حقوق کے تحفظ میں کامیاب رہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میری کل ہی اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سےاس ایشو پر دوسری ملاقات ہوئی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں اگر ادارے نے فوری میرٹ پر فیصلے نہ کئیے اور مقامی نوجوانوں کوانکاجائیز حق نہ دیا تو پھر عدالتی راستہ اختیار کرنے کاآپشن بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

Comments are closed.