ہوٹل کے کچن میں سلنڈر دھماکہ، 3 منزلہ عمارت زمیں بوس، 3 افراد جاں بحق

53 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی: جہلم میں جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹل کے کچن میں سلنڈر دھماکہ، 3 منزلہ عمارت زمیں بوس، 3 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے.

کچن میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔دھماکے کے باعث ہوٹل کی تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے تلے پچیس افراد دب گئے۔

ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 3 لاشیں اور 15 زخمیوں کو نکالا گیا ہے تاہم مزید کسی کی موجودگی کا علم نہیں ہے.

امدادی ٹیموں کے ساتھ مقامی افراد بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں،ہوٹل میں دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد قریبی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی ٹی وی آج نیوز نے چلا دی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلنڈر دھماکے سے ہوٹل میں آگ بھڑکی اور عمارت منہدم ہوگئی۔

Comments are closed.