خیبر پختونخوا میں تھری ایم پی او احکامات معطل، گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

50 / 100

فوٹو: فائل

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کے تھری ایم پی اوزاحکامات معطل کردیئے ،خیبر پختونخوا میں تھری ایم پی او احکامات معطل، گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم ،عدالت نے خیبر پختون خوا میں تھری ایم پی او کے اعلامیے کوبھی  کالعدم قرار دے دیا۔

پشاورہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے خلاف کیسز کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیاگیا تھا۔ ہائیکورٹ نے درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو آج سنادیا گیاہے۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے، مختصر فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ تھری ایم پی او کے تحت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔

عدالت نے ایک لاکھ دو نفری ضمانتی مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب ہوں تو معمول کے مطابق کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ تھری ایم پی او کے تحت حکومت کسی بھی شخص کو عوامی تحفظ یا نظم و ضبط کا جواز بنا کر گرفتار یا نظربند کرسکتی ہے۔

ملک بھرمیں 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، اسلام آباد اورباقی صوبوں میں تھری ایم پی او کا اب بھی استعمال جاری ہے۔

Comments are closed.