آفریدی گرفتار، فیاض چوہان، علی محمد خان اور سیف اللہ خان جہلم جیل منتقل

50 / 100

فائل:فوٹو

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی گرفتار، فیاض چوہان، علی محمد خان اور سیف اللہ خان جہلم جیل منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو جہلم بجھوایا گیا ہے تاہم عدالتوں کے بلانے پر انھیں پیش کیا جائے گا.

اس سے قبل پاکستان فیاض الحسن چوہان کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی بھی گرفتار کرلئے گئے۔

پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو تھری ایم پی او کے تحت وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے حراست میں لیاگیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کی گرفتاری کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ شہریار آفریدی کی اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق لیکن انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کارکنوں کو اکسانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گزشتہ شام پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments are closed.