پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے ہرا دیا

51 / 100

لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے ہرا دیا، مہمان ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  صرف 94 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے مارک چپمین 34، کپتان ٹام لیتھم 20 اور جیمز نیشم 15 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، پاکستان کے حارث رؤف نے حریف ٹیم کے 4  بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 عماد وسیم نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے پہلے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور صائم ایوب نے 47، 47 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 22 اور عماد وسیم 16 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5، افتخار احمد صفر، شاہین آفریدی 1 اور حارث روف 11 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔

 کیوی باولر میتھیو ہینری نے میچ کے 13ویں اوور کی 5ویں اور چھٹی گیند پر شاداب خان اور افتخار احمد کو آوٹ کیا جبکہ اپنے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کو قابو کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔

نیوزی لینڈ  ٹام لیتھم، چاڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چپمین، جیمز نیشم، راچن روندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ایش سودی اور بین لسٹر پر مشتمل تھی. 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج 15 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں راولپنڈی کےلیے روانہ ہوجائیں گی۔

Comments are closed.