وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو مظفرآباد ہائیکورٹ نے نااہل کر دیا

50 / 100

مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو مظفرآباد ہائیکورٹ نے نااہل کر دیا، سردار تنویر الیاس کو دھمکی آمیز لہجہ اپنانے پر نااہل قرار دیا گیا. 

تنویر الیاس کی طرف سے اپنے رویہ پر عدالت سے معافی مانگی گئی تھی تاہم ان کی معافی کو عدالت نے تسلیم نہیں کیا. 

جاری ہے

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی گئی،عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی۔

عدالت عالیہ نے تنویر الیات کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا۔عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرتنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آج طلب کیا تھا۔

تنویرالیاس آج آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے خلاف سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نےکی۔

عدالت پیش ہوکرتنویر الیاس نے عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پرغیر مشروط معافی مانگی۔سماعت کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کی تقاریر کےکلپ چلائےگئے اور تنور الیاس سے توہین عدالت کا اعتراف کرایا گیا۔

توہین عدالت کا اعتراف کرنے کے بعد تنویر الیاس نے کہامیرےکسی الفاظ سےجج کی دل آزاری ہوئی ہے تو غیرمشروط معافی مانگتاہوں، تاہم عدالت نے ان کی معافی مسترد کردی۔

آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد تنویر الیاس فیصلہ چیلنج کرنے آزاد کشمیر سپریم کورٹ بھی پہنچ گئے ہیں سپریم کورٹ کے فل کورٹ سے اپیل سننے کی استدعا کی گئی۔

Comments are closed.