عمران خان کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری جاری ہے،وزیراعظم

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ عمران خان کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں اور عالمی تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری جاری ہے۔ دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے حکومت مخلصانہ کوششیں کررہی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹس میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونا غیرمعمولی واقعہ تھا۔ اس کی وجہ صرف یہ نہیں کہ عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت اقتدار میں آئی بلکہ یہ وہ موقع تھا جب پاکستان کی تقریبا تمام سیاسی قوتوں نے مل کر غیر مقبول حکومت کوآئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف منشور رکھنے والی جماعتوں نے قومی مفاد پر یک جہتی کا مظاہرہ کیا جو ملک میں سیاسی انقلاب کی طرف اہم پیش قدمی تھی۔ محاذ آرائی کے برعکس یہ سیاسی مصالحت اور تعاون کی سیاست کے نئے دور کا آغاز تھا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں اور عالمی تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری جاری ہے۔ دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے حکومت مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں پاکستان فیٹیف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔ یہ بہترین وزارتی رابطہ کاری کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت کے تعاون کی بدولت ہوا۔ یہ ایک طویل سفر تھا لیکن مسلسل کوششوں نے اسے ممکن بنایا۔

Comments are closed.