عمران خان کی 11 اپریل کو توشہ خانہ کیس میں ذاتی حثیت میں طلبی

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: عمران خان کی 11 اپریل کو توشہ خانہ کیس میں ذاتی حثیت میں طلبی ،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کوبھیجے گئے طلبی نوٹس میں کہا گیاہے کہ آپ 11 اپریل کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ کے اندراج کے معاملے پرطلب کیا۔

 عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کیاجس میں عمران خان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ عدم پیشی پر قانونی ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 عدالت نے پولیس کو بھی مکمل ریکارڈ منگل تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،سمن میں کہا کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ عملہ عدالت میں حاضر ہو۔

Comments are closed.