کورونا سے متاثرہ مزید ایک اور مریض زندگی کی بازی ہارگیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیااس وقت 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 144 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 58 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.13 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

 

این آئی ایچ کاکہناہے کہ انتقال کر جانے والے مریض کا تعلق پنجاب سے تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 534 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کی شرح 2.62 فی صد رہی۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 399 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 6 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 1.50 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 321 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 9 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 2.80 ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 821 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 15 افراد میں مثبت نتیجہ سامنے آیا اور شرح 1.83 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔

Comments are closed.