زرا یاد کرو، شہباز حکومت ازخود نوٹس پر ہی قائم ہوئی تھی، فواد چوہدری

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرا یاد کرو، شہباز حکومت ازخود نوٹس پر ہی قائم ہوئی تھی، فواد چوہدری کا از خود نوٹس پر بیان بازی کا جواب ۔

سابق وفاقی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف 1997 سے باہر نکلیں اور حقائق کا بہتر ادراک کرکے لب کشائی کریں، میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تھو نہیں چلے گا۔

فوادچودھری نے کہا کہ قوم سزا یافتہ مفرور کو سپریم کورٹ کو ڈکٹیشن دینے کی اجازت نہیں دے گی، نواز شریف کو یاد ہونا چاہیے شہبازحکومت ازخود نوٹس کے نتیجہ میں قائم ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ پاناما کا انکشاف فوج اور سپریم کورٹ نے نہیں عالمی صحافتی کنسورشیم نے کیا، نواز شریف اکیلے نہیں دنیا بھر میں اپنی قوموں کو لوٹنے والوں کو سزائیں ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو عدالت نے صفائی کا پورا موقع دیا لیکن انہوں نے دستاویز پیش کرنے کی بجائے جھوٹے قطری خطوط کا سہارا لیا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اب آئین و قانون کے تحت چلنا ہے، عدلیہ کے خلاف شرمناک مہم کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرکے قانون کا سامنا کریں، انتخاب آئینی تقاضا ہے، التواء کی کوئی کوشش قوم قبول نہیں کرے گی۔

Comments are closed.