شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کون سی ایسی صورتحال ہوتی ہے جس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔

عدالت نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا۔ دوران سماعت رہنما تحریک انصاف شہباز گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کون سی ایسی صورتحال ہوتی ہے جس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ درخواست گزار کا کیس کس کیٹیگری میں فعال کرتا ہے۔

وکیل وفاقی حکومت نے موقف دیا کہ شہباز گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں اور کمشنر اسلام آباد کی استدعا پر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں وکیل۔ شہباز گل نے وفاقی حکومت سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔

Comments are closed.