اسلام آباد سمیت میں مختلف شہروں میں زلزلہ،2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

51 / 100

فوٹو : ٹوئٹر 

اسلام آباد: اسلام آباد سمیت میں مختلف شہروں میں زلزلہ،2 افراد جاں بحق متعدد زخمی، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 47 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔

خیبر پختونخوا، پنجاب ، بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گے، اسلام آباد میں خداداد ہائٹس میں دراڑیں بھی پڑ گئیں جس کے بعد بلڈنگ کو خالی کرا لیاگیا۔

اس کے علاوہ مانسہرہ ایبٹ آباد ،سوات، سیدو شریف ،پشاور، کوہاٹ، صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ لاہور ، کوئٹہ راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔

بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار،  کرک میں بھی زلزلہ ہوا تاہم دورانیہ کم ہونے کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ لکی مروت، مردان ، باجوڑ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ادھراسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آ گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

صرف پاکستان نہیں بلکہ زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

مختلف شہروں میں دیواریں گرنے اور بھگدڑ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایک خاتون جاں بحق ہوئیں جب کہ اسلام آباد میں ایک شخص کے سڑھیوں سے بھاگ کر نکلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے مرنے کی تصدیق ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے ڈھیری میں زلزلے سے مکان کی دیوار گرگئی جس کے تلے دب کرخاتون جاں بحق ہوگئی۔

سیدوشریف اسپتال سوات میں زلزلے میں زخمی 32 افراد لائے گئے ہیں جبکہ لوئر دیر میں ہی زلزلے کے دوران بھگدڑ کے دوران 7 افراد گر کر زخمی ہوگئے جنہیں تیمر گرہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

صوابی کے علاقے شیخ جانہ میں زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، پمز اسپتال اسلام آباد، واہ کینٹ اور راولپنڈی میں عمارتوں میں دراڑیں پڑی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے پہلا آفٹر شاکس10 بج کر43 منٹ پر آیا جس کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا اور گہرائی 156 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا۔

Comments are closed.