توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

45 / 100

فائل:فوٹو

 لاہور: توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی 21 مارچ کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس جواد حسن، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں۔

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب، عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست بھی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والا پانچ رکنی فل بینچ ہی کل اس درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چلینج کر رکھا ہے۔

Comments are closed.