لاہور ہائی کورٹ سےعمران خان کی9 مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور

51 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ سےعمران خان کی9 مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور، عدالت نےانسداد دہشت گردی کے 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں 24 مارچ تک منظور کی گئی ہیں۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف درج 4 مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی جبکہ اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت 24 مارچ تک منظور کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت میں عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 5 مقدمات اسلام آباد میں اور 3 مقدمات لاہور میں درج ہیں، عمران خان متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن کچھ کیسز کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ہم ان ہی کیسوں کو دیکھیں گے جن کی درخواستیں ہمارے پاس ہیں، ہم آپ کو بلینکٹ بیل نہیں دے سکتے۔

عمران خان نے عدالت میں بیان دیا کہ اتنے زیادہ کیسز ہیں، سمجھ نہیں آتی، ایک میں ضمانت لیں دوسرے میں پرچہ آتا ہے، میرے گھر پر ایسا حملہ ہوا جیسا پہلے نہیں ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا میں نے کچہری میں سکیورٹی کی وجہ سے عدالت کو شفٹ کرنے کو کہا، وہ تو ڈیتھ ٹریپ ہے، میں نے کہا تھا کہ مناسب سکیورٹی دے دیں۔

عمران خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ اب تک چیئرمین پی ٹی ئی پر 94 کیسز ہو چکے ہیں، 6 اور کیسز ہو گئے تو سنچری ہو جائے گی، یہ نان کرکٹ سنچری ہو گی۔

دو رکنی بینچ نے عمران خان کی انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے اگلے جمعے تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اس سے قبل عمران خان قافلے کی شکل میں پیشی کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچے جبکہ عمران خان کی عدالت میں ممکنہ پیشی کے پیش نظر عدالت کے باہر بھی اینٹی رائٹ فورس تعینات کی گئی۔

وکیل عمران خان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سے بلٹ پروف گاڑی کے احاطے میں داخلےکی اجازت مانگی جو دے دی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 5، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں 3 جبکہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں ایک مقدمہ درج ہے۔

Comments are closed.