مردم شماری ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک

54 / 100

راولپنڈی :ٹانک میں مردم شماری ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، شہید اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا دہشتگردوں کی فائرنگ کر دی.

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے رغزئی میں مردم شماری کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی.

اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو بند کر دیا۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گڑہ گلداد میں سکیورٹی فورسز نے روکا اور جوابی کارروائی کی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی مارا گیا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے آپریشن اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہا۔

Comments are closed.