پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا

50 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے باعث پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا، عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد رات لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔

رینجرز کی نفری کو زمان پارک کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر بھی تعینات کیا جائیگا، کیونکہ لاہور میں ایک بار دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلوس پر پابندی عائد کی ہے۔

نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ دفعہ 144 صرف آج کے دن کے لیے ہے، اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی مدت کو مزید بڑھا سکتے ہیں، دفعہ 144 کے تحت لاہور میں کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے پر پابندی ہوگی.

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا ہے، خان صاحب کو مشورہ ہے کہ وہ پرہیز کریں کیونکہ اُن کے بقول علاج بھی چل رہا ہے.

عامر میر نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں، پلستر اترنے پر خان صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، 12مارچ کو لاہور میں پی ایس ایل کا میچ ہے، آج لاہور میں میراتھن ریس اور سائیکل ریس کے بھی ایونٹس ہے.

ان تمام ایونٹس کا فیصلہ ایک ماہ سے پہلے ہی کیا جا چکا ہے، لیکن عمران خان نے اچانک سے ان ایونٹس کے باوجود سیاسی ریلی کا اعلان کر دیا، اس سے قبل بھی شہر میں میچ اور عورت مارچ تھا تو انہوں نے ریلی کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.