پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کی ریلی روکنے کیلئے پھر 144 نافذ کردیا

51 / 100

فوٹو : فائل

لاہور :پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کی ریلی روکنے کیلئے پھر 144 نافذ کردیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا.

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی ہے ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔

پنجاب کی نگراں حکومت کے وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جارہی ہے۔

لاہور میں ایک بار پھر تصادم کا خدشہ ہے کیونکہ لاہور انتظامیہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے حالانکہ پنجاب میں انتخابی شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے.

عامر میر نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اسی لیے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دفعہ 144 لگائی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا ہےکہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےگزشتہ روز آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، مجھے پتا ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، یہ کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں.

Comments are closed.