طوفانی ٹاکرا،ٹی ٹوئنٹی میں515 رنز،33 چھکے،36 بال پر سنچری ، سلطانز نے میدان مار لیا

51 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

راولپنڈی: طوفانی ٹاکرا،ٹی ٹوئنٹی میں515 رنز،33 چھکے،36 بال پر سنچری ، سلطانز نے میدان مار لیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے مات دے دی۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سلطانز کے ان فارم بیٹرز نے پہلی اننگز میں رنز کا انبار لگادیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بناڈالے۔

ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔انھوں نے36 بالز پر 100 کیا پھر 41 بالز پر 120 رنز بنا ڈالے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1634592971382300672?t=bszhineHdbLJ5Dj8qoQUvg&s=19

عثمان خان ککی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے، اوپننگ پارٹر سلطانز کے کپتان رضوان نے 29 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

رائیلی روسو نے 15 رنز بنائے لیکن ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ کے 23 رنز کی بدولت ملتان سلطانز نے 262 رنز کا ٹوٹل بورڈ پرلگا دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ اس مرتبہ جیسن روئے نہ چل سکے، لیکن مارٹن گپٹل نے 14 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1634568173746892800?t=n4jcopFjbRfcpea8bqRQCw&s=19

گپٹل اور پھر محمد حفیظ کے ایک رن پر پویلین لوٹنے کے بعد افتخار احمد اور عمیر بن یوسف نے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔

افتخار احمد 53 اور عمیر 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عمر اکمل نے 10 گیندوں پر 28 اور محمد نواز نے 7 گیندوں پر 16 رنز کی اننگز کھیلیں۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1634610107634917377?t=bZfql6OBwa_nL_QARKJo8g&s=19

ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے ان دونوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی اور کوئٹہ کی پیش قدمی کو بریک لگادی، انھوں نے میچ میں5 وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔

پلیئنگ الیونز

ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اتری، دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان، رائیلی روسوو، ٹم ڈیوڈ، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، اظہارالحق نوید، عباس آفریدی اور احسان اللّٰہ شامل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی محمد نوازنے کی جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، جیسن روئے، عمیر بن یوسف، محمد حفیظ، افتخار احمد، عمر اکمل، قیس احمد، عمید آصف، نوین الحق اور ایمل خان شامل تھے۔

Comments are closed.