رانا ثناء اللہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کے کارکنوں کی طرف سے بلوہ ہو، اعتزازاحسن

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہےمجھے ایسا لگتا ہے کہ رانا ثناء اللہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کے کارکنوں کی طرف سے بلوہ ہو، اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ یہ کہ ایسا کچھ ہوجائے کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں.

نجی ٹی وی سماء سے خصوصی گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے کہابلاول، آصف زرداری، عمران خان ، نواز شریف، اور مولانا فضل الرحمان میں سے کسی کو کچھ ہوگیا تو صورت حال کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گی.

اعتزاز احسن نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پولیس لینے گئی تھی تو میڈیا میں کہا گیا کہ وہ تہہ خانے میں چھپ گیا ہے لیکن پولیس تہہ کانے میں نہیں گئی، حمزہ شہباز کے وکلا نے عدالت سے اجازت لے لی۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح عمران خان کے وکلا عدالت میں کہہ دیتے ہیں کہ ان کے موکل پیش ہوجائیں گے تو عدالت ان کی ضمانت لے سکتی ہے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عدالت پیش نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں، اگر عمران خان گھر پر نہیں ہیں تو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوگی۔

سینیئر وکیل نے کہا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں تو انہیں گرفتار کرنا ہوگا۔ اگر عمران خان گرفتار نہیں دیتے تو وہ وقت مقررہ پر عدالت پہنچ جائیں، عدالت میں پیش ہوگئے تو انہیں گرفتاری دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس وقت تک انہیں حمزہ شہباز شریف کی طرح تہہ خانے میں ہی رہنا پڑے گا۔ جیسے شک کا فائدہ حمزہ شہباز شریف کو دیا گیا تھا اسی طرح عمران خان کو بھی دیا جائے.

Comments are closed.