پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا اسپیکر کا نوٹیفیکیشن معطل

52 / 100

اسلام آباد: پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا اسپیکر کا نوٹیفیکیشن معطل، الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے روکا ہے. 

ان ارکان نے الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

اسد عمر، راجہ خرم شہزاد اور علی نواز اعوان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر علی گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے استعفیٰ منظور نہیں کیا جا رہا اور اب آپ کہہ رہے کہ غلط منظور کیا، اس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپیکر اور الیکشن کمیشن نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے صرف نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہوا ہے؟، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ممبران کے استعفوں سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے. 

اسلام آباد کے 3 ممبران کی حد تک ہم نے یہاں رجوع کیا، قومی اسمبلی کے ممبران سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں۔

بعد میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا، عدالت نے اسلام آباد میں ضمنی انتخابات کا بھی نوٹیفکیشن معطل کردیا اور فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا. 

Comments are closed.