بھارت کی رسوائی کا دن 27 فروری ! پاک فضائیہ نے 2 طیارے گرائے، پائلٹ پکڑ لیا

51 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: بھارت کی رسوائی کا دن 27 فروری ! پاک فضائیہ نے 2 طیارے گرائے، پائلٹ پکڑ لیا، جب چار سال قبل پاکستان کے ازلی بزدل دشمن نے پلوامہ میں حملے کا ڈرامہ رچایا اور ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی.

بھارتی میڈیا سے جنگی صورتحال کا ماحول بنایا، مگر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ دو بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔ سورما پائلٹ ابھی نندن زخمی حالت میں پاک فورسز نے پکڑ لیا۔

یہ 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب تھی جب پلوامہ حملے کاملبہ پاکستان پر ڈال کر بھارتی طیاروں نےآزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔

یہ پاک فضائیہ کو موثر ریسپانس دیکھ پر بھارتی پائلٹ ، پے لوڈ، بالا کوٹ کے ایک پہاڑ پر گرا کر بھاگ نکلے۔ مرا تو ایک کوا اور چار درخت لیکن پاکستان نے جارحیت کا جواب دینے کی ٹھان لی۔

پاکستانی قوم کا غرور پاک فوج نے بھارتی حملے کا ایک ہی رات میں جواب دے ڈالا،پاک فضایہ کے شیر دل جوانوں نے بھارت کا ایک طیارہ آزاد کشمیر میں، دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

اس کارروائی کی بوکھلاہٹ میں بھارت نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا جس میں چھ سے زائد بھارتی جہنم واصل ہوئے۔

27 فروری کے اس جوابی وار میں نعمان علی خان پاک فضائیہ کے وہ جاں باز پائلٹ تھے جنھوں نے ابھی نندن کے مگ 21 کو کو تباہ کردیا.

بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے زندگی بچانے کےلئے طیارے سے جمپ کیا اور پاک فورسز کا قیدی بن کر بھارت کے ماتھے پر ہمیشہ کےلئے رسوائی کا داغ بن گیا.

پاکستان کے دوسرے شیر دل اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی ہیں جنھوں نے 27 فروری کو ہی دوسرا بھارتی جہاز تباہ کیا اور اس کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔

حکومتِ پاکستان نے ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو ستارۂ جرات اور اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغۂ جرات سے نوازا۔ رسوا بھارتی پائلٹ کو مزید اذیمت اٹھانے کےلئے بھارت کے حوالے کردیا۔

اس بھارتی جارحیت کے کئی سوالات آج بھی جواب طلب ہیں, عادل احمد ڈار کو 2016 سے 2018 تک 6 دفعہ گرفتار اور رہا کیوں کیا گیا، بھارتی میڈیا نے خود پلوامہ واقعہ کو پلانٹڈ قرار دیا.

Comments are closed.