سینئر ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

51 / 100

فوٹو: بی بی سی فائل

کراچی: پاکستان کے سینئر ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 کراچی میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائےگی، امجد اسلام امجد کے بعد اسی ہفتے پاکستان کی دوسری بڑی شخصیت کا انتقال ہوا۔

ایوارڈ یافتہ ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کیلئے کام کرتے رہے۔

ضیا محی الدین نے برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

ضیامحی الدین نے 70 کی دہائی میں پی ٹی وی سےضیامحی الدین شو کے نام سے منفردپروگرام شروع کیا اور 1973 میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کےڈائریکٹر مقرر کردیےگئے۔

حکومت پاکستان نے ضیامحی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا۔

ضیامحی الدین نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہے۔

Comments are closed.