سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی گرفتاری متوقع، حکومت نے ایف اے کو اجازت دیدی

50 / 100

فوٹو : فائل

کراچی: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی گرفتاری متوقع، حکومت نے ایف اے کو اجازت دیدی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےتصدیق کی ہےحکومت نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعدایف آئی اے کو شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کی اجازت مانگی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ادارے عمران خان کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عنقریب ان کی گرفتاری کا مرحلہ بھی آنے کو ہے۔

عمران خان نیازی کی چوریاں پکڑی گئی ہیں ثبوت بھی موجود ہے عدالتیں فیصلہ بھی کریں گی بہت جلد عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد اس لیے چاہتا ہے تاکہ اُس کے خلاف جاری کیسز کی تحقیقات رُک جائیں اور پھر مقدمات دب جائیں‘۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، امن برقرار رکھنے،ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں.

سی پیک سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے، غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے ، عمران خان نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی اور ملک دشمن پالیسیاں چلائیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید اپنی بکواس اور غیرضروری بیانات کی وجہ سے جیل میں ہے، اُس نے ایک بڑی جماعت کے سربراہ کے خلاف بیان دیا اور پھر مقدمہ درج ہونے پر عدالت بھی گیا، جس پر عدالت نے اُس کی درخواست کو مسترد کردیا۔

Comments are closed.