پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا

56 / 100

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا،آئی ایف ایم کا دورہ مکمل کرکے چلی گئی. 

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آئی ایم ایف کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس پاکستان کے ساتھ مزاکرات کو تعمیری قرار دیا گیا ہے. 

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکاتاہم آئی ایم ایف نے مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ میں صورتحال واضح کی گئی ہے. 

اعلامیہ میں کہا گیاہےآئی ایم ایف وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا،پاکستان کے ساتھ مذاکرات تعمیری رہے،وزیراعظم پاکستان نے پالیسیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے. 

پاکستان نے معاشی عدم توازن ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ پالیسی اقدامات پر مثبت پیشرفت رہی ہے،ٹیکس اقدامات کرنے اور بغیر بجٹ سبسڈی کم کرنے میں کمی کی جائے گی. 

اسی طرح ایکسچینج ریٹ کا تعین مارکیٹ کرے گی، سرکلر ڈیٹ میں مزید اضافے کو روکا جائے گا،سیلاب متاثرین اور غریبوں کا سماجی تحفظ یقینی بنایا جائے گا، پالیسی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔

Comments are closed.