پشاور دھماکے کا ذمے دار وہ ہے جو 10سال حکومت کرتا رہا، مریم نواز

50 / 100

فوٹو: ٹوئٹر مسلم لیگ ن

ایبٹ آباد: مریم نواز خیبرپختونخوا کا حساب مانگتی رہیں، عمران سے تقریر شروع، عمران پہ ختم، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کا جیل بھرو تحریک بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح گوگی سے شروع کرنے کا مطالبہ۔

مریم نواز نے ایبٹ آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان پر ذاتی حملے اور تنقید کا سلسلہ جاری رکھا اور کہا ہیرے کی انگوٹھی اور رشوت آپ کی بیگم صاحبہ نے لی،گرفتاری وہاں سے شروع ہونی چاہیے، جیبیں آپ نے بھریں، جیلیں عوام کیوں بھریں۔

مریم نواز نے پوچھا خیبرپختونخوا کا بجٹ کہاں گیا،لوگ جواب مانگتے ہیں، خیبرپختونخوا میں احتساب کے ادارے کو تالا لگ گیا، آج ان سے سوال پوچھا جاتا ہے تو کہتے میں جواب نہیں دوں گا، جواب تو دینا ہو گا۔

جلسہ ہو تو پنڈی پہنچ جاتا ہے، عدالت بلائے تو کہتا ہے ٹانگ پر پلاسٹر ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دامن صاف ہے تو وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت جائیں، لیکن نہ ان کی نیت اور نہ ہی ان کا دامن صاف ہے.

مریم نواز نے کہا تمہیں عدالت جانے سے پلاسٹر نہیں تمہارے جرائم روکتے ہیں، عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھا دیتے ہو، کوئی سازش اور حکومت گرانے کے لیے بلائے تو دوڑے دوڑے جاتے ہو۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا اگر موازنہ ہو گا تو عمران کے کے پی اور شہباز شریف کے پنجاب میں 10 سال کا ہو گا، موازنہ ہو گا تو عمران کے 4 سال اور نواز شریف کے 4 سال کا ہو گا کیونکہ خیبر پختونخوا کو فنڈز کی نہیں نواز شریف کی ضرورت ہے.

خیبرپختونخوا کے پاس فنڈز اور وسائل بہت ہیں، آنکھیں ترس گئیں لیکن خیبرپختونخوا میں مجھےکوئی منصوبہ نظر نہیں آیا، خیبرپختونخوا کے پاس ایک ہی منصوبہ ہزارہ موٹر وے ہے جو نواز شریف نے بنایا۔

مریم نواز کا کہنا تھا مجھے پشاور کے دھماکے کی شدید تکلیف ہے لیکن پشاور دھماکے کا ذمے دار وہ ہے جو 10سال حکومت کرتا رہا، مریم نواز نے کہا آپ کی ترقی کے پیسے زمان پارک پر خرچ ہوتے رہے، جو کے پی کی حفاظت پر پیسے خرچ ہونا تھے وہ عمران خان کی حفاظت پر خرچ کرتے رہے.

مرکز میں تین بار حکومتیں کرنے اور اب کی بار دس ماہ سے اقتدار میں موجود پارٹی مسلم لیگ ن کی رہنما نے ایک بار پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا۔

Comments are closed.