بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج شام تک تیار ہو جائیں گے، الیکشن کمشنرسندھ

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: سندھ کے الیکشن کمشنراعجازانور چوہان نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج شام تک تیار ہو جائیں گے۔

ایک بیان میں الیکشن کمشنر سندھ اعجازانور چوہان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔کراچی میں 246 یوسیز اور 1230 حلقے ہیں۔ کراچی کے تمام نتائج آج شام تک تیار ہوجائیں گے۔

سندھ کے الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ کراچی میں 57 ریٹرننگ افسران نے خدمات انجام دیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔

Comments are closed.