نسیم شاہ اور ابرار وکٹ پر، ٹانگیں ڈریسنگ روم والوں کی کانپتی رہیں

50 / 100

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بے نتیجہ رہا ختم ہوگیا،کم روشنی کی بنا پر میچ ختم ہوا تو پاکستان نے9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔

میچ ختم ہونے کے اعلان کے وقت مہمان ٹیم کو ایک وکٹ درکار تھی جب کہ پاکستان کو جیت کےلئے مزید15 رنز بنانے تھے، نسیم شاہ اور ابرار وکٹ پر، ٹانگیں ڈریسنگ روم والوں کی کانپتی رہیں، پھر ڈوبتی کشتی بچ گئی. 

سابق کپتان سرفرازاحمد کی وکٹ پر موجودگی تک پاکستان کی امیدزندہ تھی، سابق کپتان کے آوٹ ہوتے ہی جیت کی بجائے ہار کے لالے پڑ گئے، آخری لمحات میں ابرار احمد 7اور نسیم شاہ نے15 رنزبنا کر شکست ٹالی۔

دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روزپاکستان نے صفر پر دو کھلاڑی سے آغاز کیا، 80 رنز تک آدھی ٹیم پویلین لوٹ آئی، امام کی کریز سے نکل کر کھیلنے کی خواہش لے ڈوبی وہ 12 پر اسٹمپ ہوئے۔

،شان مسعود35 اور بابراعظم 27 رنز بنا کرآوٹ ہوئے،ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں دوسری طرف سرفراز ڈٹے رہے،پہلے سعود کے ساتھ ایک سو تیئس رنز کی شراکت قائم کی۔

سعود آوٹ ہوئے تو پھرسلمان آغا اورسرفراز نےمل کر 70 رنز جوڑے،ہر گرتی وکٹ کے ساتھ پاکستان کی امیدٹوٹتی رہی مگر سابق کپتان نے ہمت نہ ہاری۔

حسن علی باولنگ کی طرح بیٹنگ کرنا بھی بھول گئے آئے پانچ رنز بنائے اورچلتے بنے،دوسو ستاسی کے مجموعی اسکور پر سرفراز بھی ایک سو اٹھارہ رنز بنا کر لیگ سلپ میں کیچ تھما بیٹھے۔

نسیم اور ابرار نے17رنز کی شراکت نےیقینی شکست ٹالی، کم روشنی پر کھیل ختم ہونے کے اعلان پر پویلین میں بیٹھے کھلاڑیوں اور ذمہ داران کی جان میں جان آئی۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں چارسوانچاس اور دوسری میں 5 وکٹوں کے نقصان پر277 رنز ڈیکلئرکی جب کہ پاکستان نے 408اور اور 304رنز بنائے،پلیئر آف دی میچ سنچری میکر سرفراز احمد قرار پائے۔

Comments are closed.