وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی تحریک طالبان پاکستان کو مزاکرات کی مشروط پیشکش

50 / 100

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی تحریک طالبان پاکستان کو مزاکرات کی مشروط پیشکش، رانا ثنااللہ نے کہا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پہلی شرط ہتھیار ڈالنا ہے اور خود کو آئین و قانون کے تابع لانا ہو گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں راناثنااللہ کا کہنا ہےحکومت کی کوشش ہےتحریک طالبان پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے،وزیرداخلہ نے شہید اہلکار کی بیوہ کو ایک کروڑ کا چیک بھی دیا اعتراف بھی کیا کہ ہم اس احسان کا حق ادانہیں کرسکتے۔

رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کے حوالے سے کہا کہیہ ریاست کی انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بہت بڑا نقصان ہے۔

ہمارے تمام جوان اور آفیسر اسی لگن سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لگے ہیں،یہ کاوشیں ایسی ہیں جن کو پبلک نہیں کیا جاسکتا،لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ ہو کچھ نہیں رہا۔

وزیرداخلہ نے کہا نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بھی دہشتگردی کے خلاف دو ٹوک انداز میں زیر ٹالرنس پالیسی پر بات ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی دینے والے کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھا رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف زیروٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہم نے سی ٹی ڈی کا اسٹرکچر بنایا اور سہولیات دیں، سی ٹی ڈی کا کوآرڈینیٹر اسٹرکچر قومی سطح پر قائم کرنےکی تجویز ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نےاسلام آباد پولیس لائنز میں پریس کانفرنس میں بتایا کہآج سید عدیل حسین شہید کے خاندان کو شہدا پیکج حوالے کیا گیا ہے.

انھوں نے کہا جب شہید کا خون زمین پر گرتا ہے تو قوم کا مقدر چمکتا ہے،ان کی فیملی ضروریات کے لیے ایک کروڑ کا چیک شہید کی بیوہ کے حوالے کیا ہے.

وزیرداخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ ایک کروڑ روپیہ مکان کی مد میں بھی حکومت دے گی،شہید کی پیشن اور بچوں کے سکول کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

اس موقع پر رانا ثنا للہ کا یہ بھی کہنا تھاکہ آڈیو لیک میں کچھ لوگ کردار اور ملک کے حوالے سے بڑے خراب ہیں، اتنے گھٹیا کردارکےافراد قوم سےخود کولیڈرمنوانا چاہتے ہیں۔

وزیرداخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان کاکہنا تھا اسلام آباد واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور تحقیقاتی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، آئی ٹین فور واقعے میں چارسے پانچ لوگ ملوث تھے، دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا.

Comments are closed.