جہاں رات 8 بجے بازار بند ہوں وہاں بچے بھی کم پیدا ہوتے ہیں، وزیر دفاع کا فارمولا

53 / 100

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے توانائی کی بچت انوکھی منطق تخلیق کرلی کہتے ہیں جہاں رات 8 بجے بازار بند ہوں وہاں بچے بھی کم پیدا ہوتے ہیں، وزیر دفاع کا فارمولا ۔

یہ فارومولہ وزیردفاع نے توانائی بچت کےلئے وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران پیش کیا اور کہاکہ جہاں جہاں رات بازار جلدی بند ہوں یہ صورتحال سامنے آتی ہے۔

حکومت معاشی بحران سے پریشان اوربوکھلاہٹ کا شکار ہے ، گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے توانائی بچت کیلئے فوری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک بھرکے بازار رات ساڑھے آٹھ اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر دفاع توانائی کی بچت کی بات بچوں تک لے گئے اور انوکھی منطق دی کہ جہاں رات 8 بجے بازار بند ہوتے ہیں وہاں بچے کم پیدا ہوتے ہیں حالانکہ ان سے سوال کچھ اور کیا گیا تھا۔

Comments are closed.